معروف بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ میں اداکارہ انوشکا شرما کا کیریئر بالکل تباہ کرنا چاہتا تھا۔
بھارتی فلم ایڈیٹر اور اسکرین رائٹر اپوروا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرن جوہر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
کرن جوہر نے اس انٹرویو میں بتایا کہ میں انوشکا شرما کے کیریئر کو بالکل تباہ کردینا چاہتا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ جب ادیتہ چوپڑا نے فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے لیے مجھے انوشکا کی تصویر دِکھائی تو میں نے کہا کہ تم پاگل ہوگئے ہو اسے فلم میں مت کاسٹ کرنا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ لیکن جب میں نے فلم’بینڈ باجا بارات دیکھی‘ تو میں نے انوشکا شرما کو فون کرکے ان کی تعریف کی اور معافی بھی مانگی۔
کرن جوہر نے انوشکا شرما سے معافی مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ معافی میں نے اس لیے مانگی کیونکہ مجھے اس بات پر بہت شرمندگی ہوئی کہ میں اتنے بہترین ٹیلنٹ کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔
اس انٹرویو کے دوران کرن جوہر کے ہمراہ انوشکا شرما بھی موجود تھی جوکہ ویڈیو میں بھارتی ہدایتکار کا یہ اعتراف سن کر ہنستی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
کچھ صارفین انوشکا شرما کی اپنے ٹیلنٹ کو ثابت کرنے پر تعریف کرتے جبکہ کچھ کرن جوہر کو اداکارہ کے کریئر کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے اور انٹرویو کے دوران ہدایتکار کے اس اعتراف پر انوشکا شرما کے ہنسنے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔