پاکستان کے مقبول ترین مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار، شاعر اور مصور انور مقصود نے اپنے بیٹے بلال مقصود کے نئے گانے ’پیار کا روگ‘ کے بول لکھ دیئے۔
بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کے چند مصرعے شئیر کردیے۔
بلال مقصود نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ اُنکا نیا گانا تیار ہورہا ہے جس کے بول انور مقصود نے لکھے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد انور مقصود کے لکھے گئے ’پیار کا روگ‘ کے بول بھی اپنے فالوورز کیلئے شیئر کیے۔
واضح رہے کہ بلال مقصود معروف پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور کمپوزر و سنگر اور فنکار ہیں۔