اننیا پانڈے سے بریک اپ، آدیتیا رائے کپور کی نئی گرل فرینڈ کون؟

اننیا پانڈے سے بریک اپ، آدیتیا رائے کپور کی نئی گرل فرینڈ کون؟


بالی ووڈ اداکار آدیتیا رائے کپور اور اداکارہ اننیا پانڈے کے بریک اپ کی گردشی خبروں کے دوران اداکار کی ممکنہ نئی گرل فرینڈ کے ساتھ پارٹی کرتے تصویر منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ہدایت کار و فلمساز انوراگ باسو کی سالگرہ کی خوشی میں آنے والی فلم ’میٹرو ان ڈینو‘ کے سیٹ پر پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکار آدیتیا رائے کپور کو ممکنہ طور پر اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اننیا پانڈے سے بریک اپ، آدیتیا رائے کپور  کی نئی گرل فرینڈ کون؟

وائرل تصاویر میں فلم عاشقی کے اداکار کے ساتھ کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ سارہ علی خان موجود ہیں، جو فلم میٹرو ان ڈینو کی مرکزی اداکارہ بھی ہیں۔

فلمساز انوراگ باسو کی سالگرہ کی خوشی میں منعقد ہونے والی پارٹی سے وائرل ہونے والی تصاویر سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب آدیتیا رائے کپور سارہ علی خان کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آدیتیا رائے کپور اور سارہ علی خان کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں اس لیے بھی زور پکڑ رہی ہیں کیونکہ ماضی میں سارہ علی نے کافی ود کرن کے سیزن 8 میں آدیتیا رائے کپور کو ڈیٹ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں