اننت امبانی کی شادی میں اننیا پانڈے نے نک جونس کو دھکا دے دیا

اننت امبانی کی شادی میں اننیا پانڈے نے نک جونس کو دھکا دے دیا


بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اننت امبانی کی شادی میں پریانکا کے شوہر نک جونس کو دھکا دے دیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں کئی فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

اننت  امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں اننیا پانڈے منفرد لہنگا پہننے کی وجہ سے سب کی توجہ تو بنی ہوئی تھیں مگر پھر ایک اور واقعے کی وجہ سے سب ان کی جانب متوجہ ہوگئے۔

 واقعہ کچھ یوں ہے کہ بارات لے جاتے ہوئے تمام فنکار ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے تھے، جس میں پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ بھی دل کھول کر رقص کرتے نظر آئے تو اس دوران نک جونس بھی ان کے ساتھ رقص کرنے لگے تو اسی وقت اننیا پانڈے نک جونس کو دھکا دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

اننیا کی اس حرکت کو رنویر سنگھ نے دیکھ لیا تھا اور وہ نک جونس کو پکڑ کر دوبارہ ڈانس کرنے کیلئے آگے لے کر آگئے اس دوران انہوں نے پریانکا کے شوہر کو گلے بھی لگایا۔

اداکارہ اننیا کے اس عمل کو پاپارازی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی اس تقریب بالی ووڈ فنکاروں کی کہکشاں سجی ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں