اننت امبانی رادھیکا کی شادی، سلمان خان اور شاہ رخ کا بھنگڑا پالے پر رقص

اننت امبانی رادھیکا کی شادی، سلمان خان اور شاہ رخ کا بھنگڑا پالے پر رقص


اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دن بلآخر آگیا اور اس بڑے دن کے موقع کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ 

ان میں ایک نئی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بالی ووڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان رقص کرکے نا صرف خود لطف اندوز ہوئے بلکہ مکیش امبانی، نیتا امبانی اور دولہے کو بھی محظوظ کیا۔

اس دوران شاہ رخ نیتا امبانی سے گلے ملے، تقریب میں شاہ رخ کی اہلیہ گوری اور بیٹی سوہانا خان بھی موجود ہیں۔ نیتا امبانی سوہانا خان سے بڑی گرمجوشی سے ملیں اور ساتھ میں ڈانس بھی کیا۔

بالی ووڈ سلیبریٹیز نیتا امبانی اور دولہے اننت کے ساتھ مشہور گیت بھنگڑا پالے پر رقص کرتے رہے۔

فلم انڈسٹری کے دیگر شرکا میں رنبیر کپور انکی اہلیہ عالیہ بھٹ، وکی کوشل اور کترینہ کیف، انیل کپور، سنجے دت، ارجن کپور، جہانوی کپور، سارہ علی خان، رجنی کانت، راج کمار رائو، خوشی کپور، انانیا پانڈے اور دیگر بھی لاگن تقریب میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریبات ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رہیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں