بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی عالیشان تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی۔
اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں جو بلآخر آج 12 جولائی کو انجام پائی ہے، شادی کی اس تقریب میں کئی اہم شخصیات نے اپنے جلوے بکھیرے۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد پہلی تصویر سامنے آئی ہے، جس میں نوبیاہتا جوڑا انتہائی مسرور دکھائی دے رہا ہے، ہندو رسم و رواج کے مطابق جوڑے نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی اور پھیرے لیے۔
ورمالا کی تقریب کے دوران اننت اور رادھیکا نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے محبت کا پیغام دیا، جس کے بعد وہ شادی کی باقی رسومات ادا کرنے کیلئے آگے بڑھے۔
دلہا دلہن کی مسکراہٹ اور خوشی کے ساتھ ان کی زندگی کے اس خاص لمحے پر لی گئی تصویر نے ان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا ہے۔