کم قیمت انٹری لیول اور مڈرینج اسمارٹ فونز کے حوالے سے انفینکس کا نام کافی معروف ہے اور اب یہ کمپنی اپنا پہلا 5 جی فون متعارف کرانے والی ہے۔
انفینکس زیرو 5 جی فروری میں متعارف کرایا جارہا ہے جو پہلے بھارت اور پھر پاکستان میں بھی پیش کیا جائے گا۔
لاب تک سامنے آنے والی لیکس میں انفینکس زیرو 5 جی ڈیزائن کے لحاظ سے اوپو کے فائنڈ ایکس 3 سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔
اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔
فون میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر پاور بٹن میں چھپا ہوگا۔
فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے ایکس او ایس سے کیا جائے گا۔
فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہوگی۔
ڈیوائس میں ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج موجود ہوگی جبکہ 13 فائیو جی بینڈز اچھی کوریج کے لیے دیئے جائیں گے۔
انفینکس نے زیرو 5 جی کو متعارف تو نہیں کرایا مگر اس کی قیمت بھی پہلے سے لیک ہوچکی ہے جو 20 ہزار بھارتی روپے (لگ بھگ 47 ہزار پاکستانی روپے) ہوسکتی ہے۔