انفینکس کا نیا کم قیمت لیپ ٹاپ پیش

انفینکس کا نیا کم قیمت لیپ ٹاپ پیش


انفینکس کو ویسے تو اسمارٹ فونز کے حوالے سے زیادہ جانا جاتا ہے مگر یہ کمپنی لیپ ٹاپس بھی تیار کرتی ہے۔

اب اس کمپنی نے ان بک ایکس 2 لیپ ٹاپ کو متعارف کرایا ہے۔

یہ ایک پتلا اور ہلکا لیپ ٹاپ ہے جس مین انٹیل کا 10 جنریشن پراسیسر موجود ہے جبکہ 14 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

لیپ ٹاپ کے ویب کیمرا کے دونوں اطراف ڈوئل ایل ای ڈٰ فلیش موڈیولز موجود ہے تاکہ ویڈیو چیٹس کے دوران تصویر کو شفاف رکھنے میں مدد مل سکے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

یہ لیپ ٹاپ مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگا، جیسے انٹیل کور آئی 3۔ 1005 جی 1، کور آئی 5۔1035 جی 1 اور کور آئی 7۔1065 جی 7۔

ان بک ایکس 2 8 سے 16 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

انٹیل کور آئی 3 اور آئی 5 ماڈلز میں انٹیل یو ایچ ڈی گرافکس جبکہ آئی 7 ماڈل میں آئرس پلس جی 7 موجود ہوگا۔

لیپ ٹاپ میں 2 یو ایس بی سی، 2 یو ایس بی اے پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی کنکٹر، ایک ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور ایک ہیڈفون/مائیک کومبو جیک موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

ڈیوائس کے ساتھ 50Wh بیٹری موجود ہے اور یو ایس بی سی پاور اڈاپٹر سے 45 واٹ چارجنگ سپورٹ مل سکے گی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر مختلف ٹاسکس کے دوران بیٹری لائف 9 گھنٹے جبکہ ویب براؤزنگ میں 11 گھنٹے تک ہوگی۔

لیپ ٹاپ میں ونڈوز 11 ہوم آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا جبکہ پاور بٹن میں ہی فنگرپرنٹ اسکینر نصب ہے۔

گرے، بلیو، گرین اور ریڈ سمیت مختلف رنگوں میں دستیاب ان بک ایکس 2 کا کور آئی 3 ماڈل کی قیمت 399 ڈالرز، آئی 5 کی 549 ڈالرز اور آئی 7 کی 649 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

لیپ ٹاپ کو سب سے پہلے انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور مصر میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں