انضمام الحق نے برائن لارا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے دورمیں لارا سے بہترین بیٹسمین نہیں دیکھا
۔سابق کپتان انضمام الحق نے برائن لارا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے دورمیں لارا سے بہترین بیٹسمین نہیں دیکھا، برائن لاراا نے 16 برس پہلے آج کے دن ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز بناکر تاریخ میں اپنا نام درج کرایا۔
اپنے وقت کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس کے قائم کردہ ریکارڈز توڑنا بہت مشکل ہے، 400 اور 375 رنز بنانے کا تو میں خواب ہی دیکھ سکتا ہوں، لارا کو اس کی پراعتماد اور بہترین سکل نے ریکارڈ ساز بیٹسمین بنانے میں اہم کردار اداکیا۔ جب لارا کا 375 رنز کا ہیڈن نے توڑا تو لارا نے کہا تھا کہ وہ اس سے زیادہ رنز بناکر دکھائے گا، یہ اس کا اعتماد ہی تھا جس نے اس کو ممکن بنایا۔
انضمام الحق نے کہا کہ لارا ذہنی طورپر بہت مضبوط اور شاندار فٹ ورک کے مالک ہیں، اسپنرز کو دیکھ کر لارا کی آنکھوں میں چمک سی آجاتی تھی، شین وارن جیسے شاندار بولر کو بھی بڑی مہارت سے کھیلنے میں لارا کو کمال حاصل تھا۔