انضمام الحق نے آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم میں کامران اور شرجیل کو بھی شامل کرلیا


لاہور: 

 چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم میں اپنے مسترد کردہ کامران اکمل کو بھی شامل کرلیا جب کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان کا نام بھی شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’www.cricketpakistan.com.pk‘‘ کیلیے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا انتخاب کیا، انھوں نے 13 نام تجویز کرتے ہوئے عمران خان کو کپتان منتخب کیا، اوپنرز میں ماجدخان اورسعید انور کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ شرجیل خان کو بھی شامل کیا۔

انضمام الحق نے مڈل آرڈر میں ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمدیوسف کو جگہ دی،فاسٹ بولرز میں عمران خان، وسیم اکرم اور وقاریونس کے ساتھ شعیب اختر ان کی ٹیم کا حصہ ہیں، انھوں نے کہا کہ اسپن بولنگ میں ثقلین مشتاق اور شاہد آفریدی کی جگہ بنتی ہے، میں وکٹ کیپنگ میں کامران اکمل کو منتخب کروں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں