انسٹا گرام کا انوکھا فیچر، جو کرے آپ کو لائیک کی قید سے آزاد

انسٹا گرام کا انوکھا فیچر، جو کرے آپ کو لائیک کی قید سے آزاد


سلیکان و یلی: 

انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پریشرمیں کمی کے لیے لائیک چھپانے کا فیچر متعارف کروادیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت استعمال کنندہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے افراد کا یوزر نیم تو دیکھ سکیں گے، لیکن لائیک کی مجموعی تعداد کو نہیں دیکھ پائیں گے۔انسٹاگرام کے باس ایڈم موسیری کا اس بارے میں کہنا ہےکہ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد استعمال کنندہ کوسوشل میڈیا پرکم لائیک کی وجہ سے ہونے والی مایوسی سے بچانا ہے اور اب اس نئے ٹول کی بدولت صارفین اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد کو چھپا سکیں گے۔ تاہم اس فیچر کے ساتھ استعمال کنددہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے فالوور کے نمبر کے بجائےنام کو دیکھنے کا اہل ہوگا۔

یاد رہے کہ اس نئے ٹول کو 2019 سے مختلف ممالک میں آزمائشی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن اب اسے دنیا بھر میں فعال کردیا گیا ہے۔ اس ٹول پر ہونے والے تجربے اورتحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ لائیک چھپانے سے صارفین کے طرز عمل میں تھوڑے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے۔ حال ہی میں آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ہونے والے مطالعے میں نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے استعمال اور دماغی صحت کے درمیان تھوڑا ربط ظاہرہوا تھا۔

اس فیچرکوفعال کرنے کے لیے نئے پوسٹ کے سیکشن میں جا کر ’ہائیڈ لائیک‘ اور ’ویو کاؤنٹ‘ کو منتخب کریں۔ جب کہ صارف کسی مخصوص پوسٹ پر بھی لائیک چھپانے کے فیچر کو فعال یا غیر فعال کرسکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں