انسٹاگرام پر کم فالوورز رکھنے والے شوبز ستارے


آج کل شوبز ستاروں کے درمیان انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوورز کو لے کر کافی مقابلہ کیا جاتا ہے جب کہ مداح بھی اداکار یا اداکارہ کے ٹیلنٹ سے زیادہ ان کے فالوورز کی تعداد پر نظر رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسے بے حد شوبز ستارے ہیں جو کہ اپنے شعبے میں بہترین کام سرانجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ان کے فالوورز کی تعداد کافی کم ہے۔

چلیں آج ہم آپ کو ایسے شوبز ستاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جو مشہور تو ہیں لیکن ان کے فالوورز کی تعداد نئے آنے والے شوبز ستاروں سے کافی کم ہے۔

شان شاہد

فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کی بات کی جائے تو اداکار شان شاہد کا نام تو ضرور ذہن میں آتا ہے، شان شاہد نے لالی وڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور یہ مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں لیکن انسٹاگرام پر شان شاہد کے تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار فالوورز ہیں۔

ریما خان

فوٹو: فائل

اداکارہ ریما کو شوبز انڈسٹری کی پُرکشش شخصیات میں شامل کیا جاتا ہے اور ان کے مداحوں کی تعداد بے شمار ہے لیکن ریما کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 23 ہزار فالوورز ہیں۔

فریال محمود

فوٹو: فائل

اداکارہ فریال محمود کو متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا جا چکا ہے اور ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار ہے۔

نوین وقار

فوٹو: فائل

ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے مقبول ہونے والی اداکارہ نوین وقار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4 لاکھ 11 ہزار فالوورز ہیں۔

اسد صدیقی

فوٹو: فائل

معروف اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے اسد صدیقی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 6 لاکھ فالوورز ہیں۔

شہروز سبزواری

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 8 لاکھ 34 ہزار فولوورز ہیں۔

کومل عزیز

فوٹو: فائل

اداکارہ کومل عزیز کے انسٹاگرام پر 8 لاکھ 60 ہزار فالوورز ہیں۔

فوٹو: فائل

دوسری جانب انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ماہرہ خان، ایمن خان، اور عائزہ خان شامل ہیں جن کےفالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں