انسٹاگرام ریل میں 20 گانے شامل کرنا ممکن

انسٹاگرام ریل میں 20 گانے شامل کرنا ممکن


سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ریلز میں بیک وقت 20 گانوں کو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

اگرچہ انسٹاگرام نے ایک ہی ریل میں ملٹی آڈیو فیچر کا اعلان مارچ 2024 میں کیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر اسے محدود ممالک میں پیش کیا گیا تھا۔

اب ملٹی پل آڈیو فیچر کو مزید ممالک میں پیش کردیا گیا، جس کے بعد صارفین ایک ریل میں 20 گانوں کی آڈیوز کو شامل کر سکیں گے۔

ریل میں گانے شامل کرنے کے لیے صارف کو ہر بار ایڈ میوزک یا ایڈ آڈیو پر کلک کرنا پڑے گا اور صارف اپنی مرضی سے ریل میں جس جگہ چاہے گانا شامل کرے۔

ریل میں ملٹی پل آڈیوز کو شامل کرنے کے لیے پرانا ہی طریقہ استعمال کیا جائے گا، یعنی ریل بنانے کے بعد ایڈت آڈیو میں جاکر ریل ویڈیو میں گانے شامل کرنے ہوں گے۔

اب بھی تمام صارفین کے انسٹاگرام پر مذکورہ فیچر کام نہیں کر رہا، تاہم ترتیب وار تمام صارفین ملٹی پل آڈیو فیچر استعمال کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین اپنی کسی بھی ریل میں چاہیں تو 20 گانے، صرف میوزک، یا وائس اوور بھی شامل کریں۔

مذکورہ فیچر کو کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے بہتر قرار دیا جا رہا ہے، اس فیچر کے تحت مواد تیار کرنے والے صارفین کو زیادہ فائدہ ملے گا، تاہم عام صارفین کی جانب سے بھی ملٹی پل آڈیو فیچر کو سراہا جا رہا ہے۔

اسی فیچر کو انسٹاگرام پوسٹ میں بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت صارفین 90 سیکنڈز یعنی ڈیڑھ منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں بھی متعدد گانے شامل کر سکیں گے۔

اس وقت انسٹاگرام ریلز میں ڈیڑھ منٹ دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی اجازت ہے اور ریلز پلیٹ فارم پر بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں