ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا میرا مقصد ہے۔
لاہور میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک ہزار سے زائد افراد کی افطاری کروائی۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہم نے غریب افراد اور انسانیت کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
قومی کرکٹر نے 250 سے زائد افراد میں خود راشن تقسیم کیا۔ راشن میں آٹا، گھی، چینی سمیت متعدد اشیا ضروریہ شامل ہیں۔