ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اور انکے سابق شوہر بریڈ پٹ کے درمیان جاری قانونی معاملات میں نئے الزامات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق انجلینا جولی نے اپنے بچوں کو والد کے ساتھ وزٹ کے دوران وقت گزارنے سے منع کیا ہے۔
ایک امریکی ہفت روزہ میگزین کے مطابق یہ دعویٰ سابق جوڑے کے ساتھ ماضی میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرنے والے ٹونی ویب نے عدالت میں پیش کردہ دستاویز میں کیے ہیں۔
ٹونی ویب نے انجلینا جولی کے ساتھ 2000 سے 2020 تک کام کیا۔ اس نے الزام عائد کیا کہ انجلینا جولی کے ایک معاون (مائیکل وائرہ) نے ان سے رابطہ کیا اور کوشش کی کہ انجلینا جولی کی اپنے سابق شوہر کے ساتھ جاری قانونی جنگ میں دو باڈی گارڈز کو گواہی دینے سے روکا جاسکے۔
ٹونی ویب کے مطابق مائیکل وائرہ نے اس سے کہا کہ ان دونوں گارڈز نے انجلینا جولی سے کچھ بھی نہ بتانے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان جاری قانونی جنگ میں الزامات اور جوابی الزامات اور دونوں جانب سے عدالت کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ہالی ووڈ کے اس صف اول کی جوڑی کے درمیان 12 اپریل 2019 کو علحیدگی ہوگئی تھی۔