انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان ٹیم کل سے ایکشن میں نظر آئے گی

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان ٹیم کل سے ایکشن میں نظر آئے گی


شائقین  کرکٹ کا طویل انتظار ختم ہوگیا ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کل سے ایکشن میں نظر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اس وقت نیدرلینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں موجود ہے جہاں وہ نیدر لینڈز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کی کھیلے گی۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل 16 اگست بروز منگل کو کھیلا جائے گا  جبکہ دوسرا میچ 18 اگست  اور آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے بعد قومی ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات  چلی جائے گی۔

ایشیاء کپ میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے 28 اگست کو دبئی میں ہوگا۔

پاکستان ٹیم گروپ اسٹیج کا اپنا دوسرا  میچ کوالیفائر راؤنڈ سے آگے آنے والے ٹیم کے خلاف کھیلے گی جس کے مقابلے 20 اگست سے شروع ہوں گے۔

کوالیفائر راؤنڈ کھیلنے والی ٹیموں میں ہانک کانگ، سنگاپور، کویت اور یو اے ای شامل ہوں گی۔ا


اپنا تبصرہ لکھیں