انتخابی اصلاحات کے ذریعے پی ٹی آئی اگلا الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

انتخابی اصلاحات کے ذریعے پی ٹی آئی اگلا الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال


مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی اور قانون منظور کرنے سے قبل اس کو پڑھنے کے لیے تفویض 2 دن کی شرط کو بھی ختم کردیا جبکہ مجوزہ اصلاحات کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اگلا الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری تجاویز انتخابی اصلاحات سے متعلق دستاویزات منسلک تھیں لیکن کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی کہ اتفاق رائے پیدا ہو۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی اگلا الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسی بھی حکومت کو یہ حق دے دیں کہ یکطرفہ انتخابی قوانین کو تبدیل کرے تو پاکستان میں آزاد منصفانہ الیکشن کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےانتخابی اصلاحات کے ذریعے پسماندہ علاقوں اور طبقوں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر انہیں احساس دلادیا کہ ان کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے یہ شرط اپنی اتحاد جماعت کی فرائش پر رکھی ہے تاکہ کراچی سے دو نشستیں بڑھ جائیں اور خیبرپختونخوا سے کم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حلقہ بندی کی بنیاد آبادی ہوتی ہے تاکہ ہر شہری کو حلقہ میں آئے اور اس کی تقسیم میں وزن پیدا ہو اور پھر ان کے ووٹ بنائے جائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ووٹر کی کسٹوڈین شپ الیکشن کمیشن کے بجائے نادرا کو دے دی گئی جس کا مطلب ہے کہ ووٹر کی رجسٹریشن کا عمل حکومت کے پاس آگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح حکومت جب چاہے اور جس وقت چاہیے ووٹر کا نام لسٹ سے نکال دے۔

احسن اقبال نے آئی لینڈ سمیت متعدد ترقیافتہ ممالک کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے ممالک نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ اس میں شناخت خفیہ نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ ای وی ایم میں سے 25 ہزار میں اپنی تیار کردہ پروگرامنگ منسلک کردیں تو وہ خاص نوعیت کا نتائجہ جاری کردے گی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کون اس بات کی گواہی دے گا کہ ان مشینوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ٹیکنالوجی کے افلاطون بنتے ہیں جبکہ میں انجینئر ہوں مجھے معلوم ہے کہ مشینوں میں کس نوعیت کے مسائل ہوتے ہیں۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں، الیکشن کمیشن سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو معلوم ہوگیا کہ اگلے الیکشن میں اس کا سیاسی جنازہ اٹھنے والا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں