انتخابات کے دوران امن و امان کا قیام، ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ

انتخابات کے دوران امن و امان کا قیام، ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ


خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتخابات کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے آئندہ 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر میں دفعہ144 کا نفاذ 10 فروری تک 15روز کے لیے ہو گا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ144 نافذ کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی ادارے دفعہ 144 کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق ضلع خیبر میں لائسنس اور بغیر لائسنس اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بھی 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پشاور میں دفعہ 144 آئندہ 15 روز کے لیے نافذ کی گئی ہے اور اس دوران ہر قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد رہے گی۔

اس کے علاوہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں