امیتابھ بچن کے کومک کون فیسٹیول میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

امیتابھ بچن کے کومک کون فیسٹیول میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی


بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے سان ڈیاگو میں منعقد ہونے والے کومک کون فیسٹیول میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

امیتابھ بچن نے فلم ’کالکی 2898ء‘ جوکہ پہلے ’پروجیکٹ K‘ کے نام سے مشہور تھی، اس کے کومک کون فیسٹیول میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے بلاگ پر کومک کون فیسٹیول میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ سان ڈیاگو میں ’پروجیکٹ K‘ کی پہلی جھلک کی ریلیز فلم بنانے والوں اور ان تمام لوگوں کے لیے کے لیے ایک بہترین لمحہ ہے جوکہ اس ایونٹ کے لیے وہاں گئے۔

اُنہوں نے لکھا کہ مجھ پر ڈائریکٹر نے اس ایونٹ میں شریک ہونے کے لیے بہت زور دیا لیکن کام اور طبی پابندیوں نے مجھے ایسے کئی مواقعوں سے دور رکھا۔

واضح رہے کہ ناگ ایشون کی ہدایتکاری میں بننے والی’کالکی 2898‘ پہلی بھارتی فلم ہے جسے سان ڈیاگو کے کومک کون فیسٹیول میں رونمائی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں