بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ نہ دیکھنے کی وارننگ مل گئی۔
گزشتہ روز ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے پر شاہ رخ خان، انوشکا شرما سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ امیتابھ بچن کی پوسٹ کے بعد تو اُنہیں ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی وارننگ مل گئی۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی 50ویں سنچری پر انوشکا شرما جذباتی
امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “میں جب میچ نہیں دیکھتا ہوں تو بھارتی ٹیم جیت جاتی ہے”۔
T 4831 – when i don’t watch we WIN !
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) November 15, 2023
بالی ووڈ بِگ بی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی برسات کردی اور اداکار کو فائنل نہ دیکھنے کا مشورہ دینے لگے۔
ایک صارف نے ہاتھ جوڑتے ہوئے اپیل کی اور کہا کہ “برائے مہربانی سر آپ فائنل میچ نہیں دیکھنا”۔
Dont watch final match please sir — Lohith_Rebelified (@Rebelism_18) November 15, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ “بچن جی! غلطی سے بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ نہیں دیکھ لینا”۔
Bachchan ji galti se bhi final mat dekh lena aap. Pls and thankyou
— jyots (@jyotat0) November 15, 2023
امن نامی صارف نے امیتابھ بچن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ نے ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا تو ہم آپ کا گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کبھی نہیں دیکھیں گے”۔
Final dekha toh KBC nhi dekhenge uss din se — Aman (@amanaggar02) November 15, 2023
کمال کمار نامی صارف نے کہا کہ “آپ ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی قربانی دے دیں پھر ہم ایک ساتھ بھارت کی جیت کا جشن منائیں گے”۔
If so, please sacrifice watching for India to win and we will celebrate the win together sir
— kamal kumar (@kamalkumarBJD) November 15, 2023
ایک صارف نے تو امیتابھ بچن سے کہا کہ “آپ فائنل نہیں دیکھنا، میں خود آپ کو ذاتی طور پر میچ کی جھلکیاں بھیج دوں گا”۔
Please don’t watch final match .
I will personally send you highlights of the match.
— Nikhil Patidar Patel (@NikhilPatidarr) November 15, 2023
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔