امیتابھ بچن کو دیکھ کر ’صاحب‘ جی اُٹھتے تھے، سائرہ بانو

امیتابھ بچن کو دیکھ کر ’صاحب‘ جی اُٹھتے تھے، سائرہ بانو


بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ و اداکارہ سائرہ بانو نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’بلیک‘ کی ریلیز پر مرحوم اداکار نے اداکار امیتابھ بچن کا تھٹر کے باہر کھڑے ہوکر انتظار کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سائرہ بانو نے ایک بار پھر مرحوم اداکار کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار اوم پرکاش نے انڈسٹری کے شہنشاہ کو صاحب (دلیپ کمار) سے یہ کہہ کر متعارف کروایا کہ ’اپنے کیرئیر میں پہلی بار ایک ایسے شخص سے ملا جس کی آنکھوں میں وہی چمک دکھائی دی جو تمہاری آنکھوں میں نظر آتی ہے‘۔

سائرہ بانو نے بتایا کہ اس کے بعد امیتابھ جی اور صاحب جی کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہوگئے، امیتابھ جی مرحوم اداکار کے بارے میں ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ جب کبھی کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو دلیپ کمار ہمیشہ حاضر ہوتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار امیتابھ بچن رائٹرز کی جوڑی سلیم اور جاوید کے ہمراہ رات گئے بغیر بتائے گھر آٗے تو صاحب جی نے صبح 4 بجے تک ان کی مہمان نوازی کی اس ملاقات کے دوران امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کے فلمی دور کو بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سنگ میل قرار دیا۔

سائرہ بانو نے فلم بلیک کے پرئیمر نائٹ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ دلیپ کمار نے عوامی سطح پر اور ذاتی طور پر بھی ہر بار امیتابھ بچن کے کام کو خوب سراہا کوئی موقع نہیں جانے دیا۔ تاہم جب فلم ’بلیک‘ ریلیز ہوئی اس وقت صاحب جی تھیٹر کے باہر کھڑے ہوکر امیتھابھ جی کا انتظار کیا اور جب وہ آئے تو ان کے پاس جاکے، ان سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا اور کچھ کہے بغیر صرف ان کی آنکھوں میں دیکھتے رہے۔

سائرہ بانو نے مزید بتایا کہ امیتابھ بچن اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ’اُس وقت ہم دونوں ایک دوسرے سے ایک لفظ بھی نہیں کہہ سکے لیکن ان کی آںکھیں مجھے سب کچھ کہہ رہی تھی کہ کسی نے کبھی مجھے سے اس طرح کچھ نہیں کہا‘۔

دلیپ کمار کی اہلیہ نے مرحوم اداکار کے آخری دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ جب صاحب اسپتال میں علاج کے لئے داخل تھے اس وقت امیتابھ بچن اکثر کام کے بعد ا کی عیادت کے لئے اچانک ایا کرتے تھے ، انہیں دیکھ کر صاحب جی اُٹھتے تھے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں