امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی


بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور ہیکرز نے پروفائل پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی۔

امیتابھ بچن بھارتی سنیما کے اُن چند اداکاروں میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

بالی وڈ میگا اسٹار کے ٹوئٹر پر 3 کروڑ 73 لاکھ سے زائد فالورز ہیں لیکن اب اس آفیشل آکاؤنٹ کو ہیکرز نے ہیک کرلیا ہے۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

ہیکرز نے امیتابھ بچن کا اکاؤنٹ ہیک کرکے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی ہے اور ساتھ ہی چند پیغامات بھی ٹوئٹ کیے ہیں۔

بگ بی کے اکاؤنٹ سے پاکستان اور ترکی کے پرچم والی تصویر بھی شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام بھی دیا گیا۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پاکستان سے محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔

میگا اسٹار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تقریباً نصف گھنٹہ ہیک رہنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ بحال کیا گیا اور ٹوئٹس بھی ہٹادیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں