امیتابھ بچن بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے


 بالی ووڈ کےسپر اسٹار امیتابھ بچن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق  کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے ان کے گھر والوں اور اسٹاف کا بھی ٹیسٹ لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور دیگر افراد سے درخواست کی کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے، وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں