امیتابھ بچن، رجنی کانت فلم کے سیٹ پر ایک دوسرے سے گلے ملے

امیتابھ بچن، رجنی کانت فلم کے سیٹ پر ایک دوسرے سے گلے ملے


بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی تامل ایکشن ڈرامہ فلم ویتیان اس سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی، دونوں سپر اسٹار اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم کے سیٹ سے چند نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں۔ جس میں رجنی کانت اور امیتابھ بچن اکٹھے نظر آ رہے ہیں، دونوں ایک پوز دینے کے دوران سوٹ پہنے ایک دوسرے سے بغل گیر ہیں۔

دونوں 33 سال بعد کسی فلم میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں اس سے قبل 1991 امیتابھ اور رجنی کانت نے فلم ہم میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

یاد رہے کہ فلم ویتیان مجموعی طور پر امیتابھ کی 170ویں اور پہلی تامل فلم ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں