امگریشن اٹارنی نعیم سکھیا کی صاحبزادی شانیہ سکھیا میریٹ ہوٹل میں منعقد شاندار تقریب میں زوہیر میمن کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
ڈیلس: رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
ڈیلس کے معروف امگریشن اٹارنی نعیم ہارون سکھیا کی صاحبزادی شانیہ نعیم سکھیا کی شادی پلانو کے پرتعیش میریٹ ہوٹل میں سرانجام پائی اور وہ اپنے پیارے زوہیر میمن کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں شادی کی اس شاندار تقریب میں ڈیلس کے سیاسی سماجی ادبی حلقوں سمیت شو بزنس کی دنیا سی تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر آنے والے مھمانوں کی توازع پرتکلف انواح واقسام کے کھانوں سے کی گئی۔ تقریب میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی جبکہ اسٹیج پر دولہا اور دلہن کے دوستوں نے دل کو چھو لینے والی کہانیاں شیئر کیں، جس میں شانیہ اور زوہیر کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی اور بچپن کی یادیں بھی تازہ کی گئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے اٹارنی نعیم سکھیا اور ان کی اہلیہ کوثر نعیم سکھیا نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اٹارنی نعیم ہارون سکھیا نے مھمانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے آپ سب مہمان رحمت کا باعث ہیں، اور آپکی موجودگی نے ہال کو رحمت کے سمندر میں تبدیل کر دیا ہے۔”اٹارنی نعیم سکھیا نے کہا کہ مھمان رحمت ہوتے ہیں اور آج جو مھمان آئے ہیں انکی وجہہ سے ہی مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ آج آپکی آمد کی وجہ سے پورا ہال رحمت کے سمندر کی طرح ہی موجیں مار رہا ہے شادی کی تقریب رات گئے تک جاری رہی آخر میں دلہن کی رخصتی کی خوبصورت رسم ادا کی گئی یہ تقریب بھی ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والی تقریب تھی