امپائر نے غلطی سے اسمارٹ واچ پہن لی، اینٹی کرپشن یونٹ کو بتا دیا


 لاہور: 

 پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوران امپائر رچرڈ کیٹل برو نے غلطی سے اسمارٹ واچ پہن لی اور پھر احساس ہونے پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کردیا۔

رچرڈ کیٹل برو نے گذشتہ روز پہلے سیشن میں اسمارٹ واچ پہنی ہوئی تھی،غلطی کا احساس ہونے پر انھوں نے اتار بھی دی تاہم اینٹی کرپشن یونٹ کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھا جس نے انھیں ذمہ داری کا احساس دلایا لیکن کسی کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ میں کرپشن کیلیے سخت اقدامات اٹھانے والی آئی سی سی کی جانب سے وضع کیے جانے والے قواعد کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دوران میچ فون، اسمارٹ واچ اور رابطے کیلیے استعمال ہونے والی کسی چیز کا استعمال نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں