بالی ووڈ کے فلمساز امتیاز علی ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم امر سنگھ چمکیلا کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔
اسکی وجہ یہ ہے انہوں نے نہایت دلکش انداز میں چمکیلا کی متضاد شخصیت کو فلم کے ذریعے دریافت کیا۔
امتیاز علی کا کہنا ہے کہ چمکیلا دراصل اسی معاشرے کی پیداوار تھا اور وہ اس معاشرے کا نشانہ بھی بنا۔
انہوں نے اس موقع پر اپنی ناکام فلموں، جب ہیری میٹ سیجل (2017) اور لوو آج کل (2020) کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ تو اچھی فلم بنانا چاہتے تھے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔
انکا کہنا تھا کہ فلم بینوں نے انکی فلم راک اسٹار (2011) اور تماشہ (2015) کو پسند کیا۔ امتیاز علی نے کہا کہ انہیں مصالحہ فلمیں بنانے کا شوق ہے لیکن اسکا طریقہ نہیں معلوم ہے۔
تاہم اپنی چار سال کوششوں میں امیتاز علی کو اس وقت کامیابی ملی جب انہوں نے دلجیت دوسنج اور پرینتی چوپڑا کے ساتھ فلم بینوں کی توقع کے مطابق فلم امر سنگھ چمکیلا بنائی۔