’امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے 16 کلو وزن بڑھایا، پرینیتی چوپڑا

’امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے 16 کلو وزن بڑھایا، پرینیتی چوپڑا


بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے 6 ماہ میں 16 کلو وزن بڑھا لیا۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں خود کو کردار کے مطابق ڈھالنے کیلئے اپنا وزن 16 کلو بڑھایا۔

پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ وزن بڑھانا آسان نہیں تھا، لیکن لوگوں نے وزن سے متعلق عجیب و غریب باتیں کیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کےلیے میں نے برانڈز، شادی، ریڈ کارپٹ پر واک سمیت بہت سی قربانیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم امر سنگھ چمکیلا میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ مرتے دم تک نہیں بھولوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں