امریکی گلوکار کے کانسرٹ کے دوران ریسکیو آپریشن

امریکی گلوکار کے کانسرٹ کے دوران ریسکیو آپریشن


امریکی گلوکار کرس براؤن کے لیے کانسرٹ کے دوران ریسکیو آپریشن کرنا پڑگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک کانسرٹ کے دوران کرس براؤن ہوا میں لٹک گئے جس کے بعد ان کی مدد کے لیے عملے کو آنا پڑا۔

کرس براؤن رسیوں کی مدد سے ہوا میں لٹک کر کانسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے تاہم اس میں خرابی کی وجہ سے وہ نیچے نہیں اتر پارہے تھے جس کے بعد انہیں نیچے اتارنے کے لیے عملے کو سیڑھیاں لانی پڑیں۔

اس دوران امریکی گلوکار نے اپنی پریشانی کو چھپاتے ہوئے پرفارمنس جاری رکھی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں