امریکی گلوکارہ کوکو لی نے 48 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو کوکو لی خودکشی کی کوشش کرنے کے بعد کوما میں چلی گئی تھیں جس کے بعد بدھ کو ہانگ کانگ کے اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی دونوں بہنوں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوکو لی نے ڈپریشن سے لڑنے کی کوشش کی اور اس کے لیے انہوں نے مدد بھی طلب کی تھی۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے بتایا کہ کوکو لی کافی وقت سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور چند ماہ کے دوران ان کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ ہانگ کانگ میں ہی پیدا ہوئی تھیں اور ان دنوں یہیں رہ رہی تھیں۔