امریکی وزیر خارجہ کی قاہرہ میں مصری صدر سے ملاقات، غزہ جنگ بندی پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ کی قاہرہ میں مصری صدر سے ملاقات، غزہ جنگ بندی پر گفتگو


امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ 

اس موقع پر مصری صدر السیسی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بند ہو جائے۔

مصری صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دانش مندی سے کام لیا جائے اور امن و سفارت کاری کی زبان بولی جائے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے علاقائی پھیلاؤ کا تصور بھی محال ہے۔ غزہ جنگ بندی سے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد کا آغاز ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد ہی خطے میں استحکام کے بنیادی ضامن ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں