امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کورونا وائرس میں مبتلا

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کورونا وائرس میں مبتلا


امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جنہیں آئندہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کے ہمراہ گروپ آف سیون (جی-7) کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ جیک سلیوان صدر جو بائیڈن کے ساتھ قریبی رابطے میں نہیں تھے اور ان کو کورونا وائرس کی کوئی علامت بھی نہیں تھی جبکہ وہ پہلی بار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جیک سلیوان نے جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں سینیگال کی وزیر خارجہ ایساتا تال سال سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے پیر کو لکسمبرگ میں چین کے اعلیٰ سفارت کار یانگ جیچی سے بھی ساڑھے 4 گھنٹے تک بالمشافہ ملاقات کی تھی۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جیک سلیوان کے سفری منصوبے متاثر ہوں گے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ جو بائیڈن جی-7 کے سربراہی اجلاس کے لیے جنوبی جرمنی کا سفر کریں گے اور جون کے آخر میں نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے اسپین جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں