امریکی فضائیہ کی خاتون آفیسر ’مس امریکا‘ بن گئیں

امریکی فضائیہ کی خاتون آفیسر ’مس امریکا‘ بن گئیں


امریکی فضائیہ کی حاضر سروس خاتون آفیسر نے ’مس امریکا‘ بن کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش امریکی فضائیہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات ہیں ، جنہوں نے ریاست فلوریڈا میں مِس امریکا کے ہونے والے مقابلوں میں ’خوبصورت ترین امریکی خاتون‘ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے جبکہ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مِس یونیورس بننے پر میڈیسن مارش کو امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں