امریکی شوبز اسٹارز کی غزہ کیلئے امدادی تقریب میں شرکت

امریکی شوبز اسٹارز کی غزہ کیلئے امدادی تقریب میں شرکت


امریکی شوبز ستاروں نے غزہ کیلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے تقریب میں شرکت کی، یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے نیویارک میں عرب امریکی کامیڈین رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

رامی یوسف کا کہنا ہے کہ تقریب کی آمدنی غزہ کے محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں