امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مجرم اور جھوٹا قرار دے دیا

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مجرم اور جھوٹا قرار دے دیا


امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مجرم اور جھوٹا قرار دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب پر تنقید کرتے ہوئے برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیلی انتہا پسند حکومت کی جانب سے امداد روکنے پر فلسطینی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل میں اپنی کم ہوتی مقبولیت کیلئے کانگریس میں مہم چلانے آئے ہیں۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کی تیز کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم کا تبصرہ خالص جھوٹ ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا تبصرہ اسرائیلیوں، امریکیوں اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے والا ہے، نیتن یاہو کی تقریر جھوٹ سے بھرپور تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے وہ جنگ بندی نہیں چاہتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں