امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک


ٹورینس: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹورینس کے گیبل بولنگ ہاؤس میں پیش آیا جہاں رات میں مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 4 کو زخمی کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ گیبل بولنگ ہاؤس کے اطراف پیش آیا تاہم حملہ آوروں کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

پولیس نے عوام کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں