امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی اینکر بروک بالڈون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
اینکر بروک بالڈون نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے دوپہر میں اچانک کورونا وائرس کی علامات محسوس ہوئیں، بخار اور جسم میں تکلیف ہورہی تھی۔
بروک بالڈون نے بتایا کہ میں نے سماجی دوری اختیار کرلی ہے، ساتھ ساتھ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں جو مجھے بتائے گئے تھے‘۔
علاوہ ازیں انہوں نے جلد صحتیاب ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آؤں گی۔
خیال رہےکہ بروک بالڈون امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی مین اینکر ہیں جو کہ دوپہر 2 سے 4 تک کا خبرنامہ پڑھتی ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال
امریکا میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے جس کے سبب ساڑھے 8 ہزار سے زائد ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔