امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں   سینکڑوں افراد کا فلسطین میں جنگ بندی ختم کرنے اور  فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف ریپلکن سینٹر ٹیڈ کروز  کے دفتر کے باہر مظاہرہ اور احتجاجی ریلی

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں سینکڑوں افراد کا فلسطین میں جنگ بندی ختم کرنے اور فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف ریپلکن سینٹر ٹیڈ کروز کے دفتر کے باہر مظاہرہ اور احتجاجی ریلی


ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ )

ڈیلس میں مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کے پرچم تلے ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں ریپلکن سینٹر ٹیڈ کروز کے دفتر کے باہر ہسینکڑوں مرد وخواتین بچوں بوڑھوں نے فلسطین میں جنگ بندی ختم کرنے اور فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف مظاہرہ کیا
مظاہرین نے امریکی سینٹر کے دفتر کے چاروں اطراف شاہراہوں پر مارچ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں پاکستان۔ انڈیا بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر سے یہاں آئے ہوئے تارکین وطن سمیت مقامی امریکیوں نے بھی شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کی انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی بربریت اور مظالم کی مذمت کی، مارچ کے دوران شرکائے ریلی نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ۔ فلسطین میں جنگ نہیں ظلم و بربریت ہو رہی ہے، اور امریکی حکومت سمیت عالمی ادارے فلسطین پر صیہونی بربریت روکنے کے لیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لیکن انکو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جنگ جاری ہے ابتک نو ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیئے جاچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور نابالغ شامل ہیں جبکہ 32,000 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ مگر دنیا میں انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں نے صہیونیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، جسکی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں، مظاہرے کے دوران مظاہرین نے نماز عصر ادا کی اور کہا کہ ہم فلسطین کے مظلومین سے عہد وفا کرتے ہیں ، آج کا احتجاج باضمیر، غیور اور شجاع کا احتجاج ہے جو مظلوم کا حامی اور ظالم کا مخالف ہے، دوران نماز کئی افراد فلسطینی عوام کے لیے دعائیں کرتے ہوئے رو دیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں