فورٹ ورتھ ٹیکساس( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ)
امریکن مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے رہنما سید فیاض حسن نےٹیرنٹ کاؤنٹی ٹیکساس میں ڈسٹرکٹ کلرک کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر میں اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ اس موقع پر ٹیکساس اسٹیٹ کی ریاست میں اسمبلی کی رکن ٹیری میزا، ڈیموکریٹک رہنما اور ڈیلس پیس سینٹر کےسابق صدر آفتاب صدیقی، ڈیبورا اسپیل امجد اور نادیہ بھولر مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ زاہد اختر خانزادہ سمیت سید فیاض حسن، کی اہلیہ تزین حسن اور انکے صاحبزادے بابر حسن بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر موجود تھے۔
سید حسن کا تعلق پاکستان کراچی سے ہے وہ ٹیکساس کے مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے بانی اور ماضی میں کاکس کے صدر بھی رہے ہیں۔ جبکہ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی ٹیکساس میں نائب صدر ( معزور افراد )
کے عہدہ پر بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں ۔ سید فیاض نے اپنے سیاسی کیئریر کی ابتدا ڈیموکریٹک پارٹی میں پریسنٹ چیئر کے بطور شروع کیں جبکہ وہ الیکشن جج بھی رہے اور ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رہنماؤں کے بطور جانے جاتے ہیں۔ سید حسن نے بطور مندوب ڈیموکریٹک پارٹی کے چار قومی کنونشنوں میں اپنی ریاست کی نمائندگی بھی کی ہے۔
انہوں نے 2018 میں کاؤنٹی کمشنر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑا اور ڈیموکریٹک پارٹی کی پرائمریز میں 7,000 سے زیادہ ووٹ حاصل کیئے مگر وہ یہ انتخاب نہ جیت سکے۔ ابتک سید فیاض حسن ٹیرنٹ کاؤنٹی ڈیموکریٹک پارٹی 2022 کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے واحد امیدوار ہیں۔ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو انکا مستقبل میں اس عہدے کے لیے براہ راست مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار سے ہوگا۔ جبکہ ریپبلکن امیدوار پرائمری میں ایکدوسرے کا مقابلہ کر رہے ہیں اسلیئے یہ پتہ نہیں کہ عام انتخابات میں انکا مقابلہ ریپلکن پارٹی کے کس امیدوار سے ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید فیاض حسن نے کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت وہی رہنما سرانجام دے سکتے ہیں جنمیں قابلیت کے ساتھ ساتھ صلاحیتں بھی موجود ہوں اور ٹیرنٹ کاؤنٹی تبدیلی کے ساتھ ساتھ بہتر اور نئی قیادت کی ضرورت ہے۔
واضع رہے کہ مذکورہ کاؤنٹ ریپلکن کا گڑھ تصور کی جاتی تھی تاہم ڈیموکریٹس نے پچھلے دو عام انتخاب میں انتہائ کم مارجن سے ٹیرنٹ کاؤنٹی کی نشیشتں حاصل کرکے ریپلکن کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ اسطرح سید فیاض حسن کے پاس 2022 کے انتخابات میں یہ نششت جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔ سید فیاض حسن پاکستانی نژاد امریکی ہیں وہ ڈیٹا بیس پروفیشنل ہیں اور ڈیٹا مائننگ اور ریکارڈ پریزنٹیشنز میں گہری معلومات اور تجربہ رکھتے ہیں۔ سید کے پاس اپلائیڈ تجزیاتی شعبوں میں ماسٹرز کی تین ڈگریاں ہیں اور منصوبہ بندی، ڈیٹا سائنس، اندرونی آڈٹ اور پراجیکٹ مینجمنٹ میں پینتیس سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ اسوقت سید حسن دنیا کے سب سے بڑے بینکنگ کارپوریشنوں میں سے انٹرنل آڈٹس کے نائب صدر کے طور پر اپنی خدمات انجام سرانجام دے رہے ہیں۔ مسلم کمیونٹی اور دیگر اقلیتی کمیونٹی کے افراد نے انکے کاغذات نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی بھرپور مدد کا یقین دلایا ہے۔