واشنگٹن: امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت اس اقدام کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دے رہا ہے۔
امریکی محمہ خارجہ کاکہنا تھا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں گرفتاریوں اور نظر بندی پر تشویش ہے، لائن آف کنٹرول پر تمام فریقین امن و استحکام برقراررکھیں۔
امریکا نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر بھی زور دیا ہے۔