امریکا کا مصنوعی ذہانت والے ایف 16 طیاروں کا تجربہ

امریکا کا مصنوعی ذہانت والے ایف 16 طیاروں کا تجربہ


امریکا نے مصنوعی ذہانت سے کنٹرول ہونے والے جنگی ایف 16 طیاروں کا تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ آزمائشی پرواز کیلیفورنیا میں ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر ہوئی جو خلائی تحقیق کے لیے مشہور ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس تجرباتی طیارے میں امریکی فضائیہ کے سیکریٹری فرینک کینڈل سوار تھے جس نے کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کی۔

بعد ازاں سیکریٹری فرینک کینڈل نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ نہ ہونا ایک سیکیورٹی رسک ہے، اس وقت ہمیں اسے حاصل کرنا ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کی رفتار 550 میل فی گھنٹہ تھی اور اس تجربے کی تیاریاں کافی وقت سے جاری تھیں جنہیں اطلاعات کے مطابق خفیہ رکھا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے اے آئی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جس کا مقصد 2028ء تک 1 ہزار سے زیادہ بغیر پائلٹ کے جنگی طیاروں کی کھیپ تیار کرنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں