امریکا کا افغانستان سے جلد 4 ہزار سے زائد فوجیوں کے انخلا کا اعلان متوقع


امریکا کی جانب سے اگلے ہفتے افغانستان سے 4 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان متوقع ہے۔

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کے تین موجودہ اور سابق اہلکاروں کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اگلے ہفتے افغانستان سے 4 ہزار سے زائد فوجیوں کے انخلا کا اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کی رپورٹ پر افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان کا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی فورسز کو فوج میں کمی کا کوئی حکم نہیں ملا، ہم ریزولیوٹ سپورٹ مشن اور اپنے افغان شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرُعزم ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن افغان طالبان کی جانب سے امن مذاکرات میں افغانستان سے غیرملکی فوجوں کا انخلا سرفہرست ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں