امریکی سینیٹ نے خلائی فوج کی تیاری کے لیے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی۔
امریکی ایوان بالا کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 738 ارب ڈالرز ہے جس کے تحت خلائی فوج تیار کی جائے گی جب کہ افغانستان میں جنگ سے لے کر روس کے خلاف انٹیلی جنس کوششوں کو بڑھانے تک کئی فوجی سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت بھی مل سکے گی۔
ایوانِ بالہ کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 3.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ تمام وفاقی ملازمین کے لیے پہلی بار چھٹیوں پر معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ نے روس جرمنی گیس پائپ لائن کی تعمیر پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔