امریکا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر سفید فام قوم پرست کی فائرنگ سے خاتون ہلاک


کیلیفورنیا: 

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جب کہ ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجےعمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تاہم حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں، پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 19 سال ہے اور اس کی شناخت جان ارنسٹ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں