امریکا میں کورونا کی نئی لہر، ہزاروں نئے کیسز رپورٹ


کورونا وائرس کی نئی لہر نے امریکہ میں داخل ہوگئی ۔ مہلک وبا کی نئی لہر سے 24 گھنٹوں کے دوران  ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں صرف ایک دن میں مہلک وائرس کے 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق صرف لاس اینجلس میں ایک دن کے اندر7000 سے زائد کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلوریڈا میں5000 سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایریزونا، کیلی فورنیا، نیواڈا، میسی سیپی اور ٹیکساس میں بھی مہلک وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  24 لاکھ 92 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں