امریکا میں خواتین و بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانیوالا بھارتی ڈاکٹر گرفتار

امریکا میں خواتین و بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانیوالا بھارتی ڈاکٹر گرفتار


امریکی ریاست مشی گن میں رہائش پزیر 40 سالہ بھارتی ڈاکٹر کو کئی سال سے خواتین اور بچوں کی نازیبا ویڈیوز، تصاویر بنانے اور خواتین سے جنسی زیادتی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آکلینڈ کے کاؤنٹی شیرف نے بتایا ہے کہ بھارتی ڈاکٹر عمیر اعجاز کو 8 اگست کو اپنے اسپتال کے کمروں اور باتھ روم، یہاں تک کہ گھر کے مختلف مقامات پر خفیہ کیمرے لگانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عمیر اعجاز خفیہ کیمروں کے ذریعے بچوں اور خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔

اہلیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع اور اہم شواہد فراہم کرنے کے بعد بھارتی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا۔

دورانِ تفتیش پولیس نے مجرم کے کمپیوٹر اور موبائل سے بچوں اور خواتین کی ہزاروں نازیبا ویڈیوز برآمد کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم پر بچوں سے جنسی زیادتی، لوگوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز رکھنے کے 4 اور جرائم کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرنے کے 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں