امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہزاروں فلسطینی حامیوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے رہائشی ہوٹل میں کیڑے چھوڑ دیئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے کانگریس سے خطاب سے قبل نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور جنگ بندی اور نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم، بائیں بازو کے نعروں اور بائبل کی آیات درج ہوئے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریں اثنا احتجاجی مظاہرین نے مبینہ طور پر اس ہوٹل میں کیڑے چھوڑے ہیں جہاں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے دورہ امریکا کے دوران قیام پذیر ہیں۔
اس حوالے سے مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پت گردش کر رہی ہیں جس میں واٹر گیٹ ہوٹل کے اندر کیڑوں کو رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کے دوران بھی مظاہرین نے ہوٹل کے باہر اور کیپیٹل کے قریب مظاہرے جاری رکھے۔