امریکا:مختلف ریاستوں میں طوفان، ہلاکتیں 23 ہو گئیں

امریکا:مختلف ریاستوں میں طوفان، ہلاکتیں 23 ہو گئیں


امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 23 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں یہ اموات ہوئیں۔

طوفان کے سبب حادثات سے ریاست آرکنساس میں 8، کینٹکی میں 5، اوکلاہاما میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں طوفان سےہلاک افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ کولراڈو میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسی سپی اور آرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں