امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق


ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکیوں کو کورونا وائرس سے نہ ڈرنے کی تجویز کے ساتھ ہی امریکا میں اس وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صحت حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے شخص کا کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں سے کوئی تعلق نہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وائرس کمیونٹیز میں پھیل رہا ہے۔

ریاست کے سب سے گنجان آباد علاقے کنگ کاؤنٹی میں ہونے والی ہلاکت میں سامنے آئی۔

مقامی صحت حکام کا کہنا تھا کہ ‘متاثرہ مریض 50 سال سے زائد عمر کا تھا اور اس کی پہلے ہی سے صحت ٹھیک نہیں تھی’۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے مغربی شہر پرتھ کے ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی ہلاکت سامنے آئی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صحت حکام اینڈریو رابرٹ سن کا کہنا تھا کہ 78 سالہ شخص کو جاپان کے ڈائمنڈ پرنس بحری جہاز سے دیگر 150 آسٹریلوی شہریوں سمیت لا کر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے بارے میں وہ انکشافات اور تفصیلات جنہیں جاننا بہت ضروری ہے

حکام کے مطابق مذکورہ شخص کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں تاہم ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔

ہفتے کے روز آسٹریلیا نے ایران میں پھیلتے ہوئے وائرس کے پیش نظر تمام وہاں سے آنے والے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ایران سے امریکا سفر کرنے پر مکمل پابندی

امریکی صدر اور دیگر حکام نے اعلان کرتے ہوئے ایران سے سفر کرنے والے افراد پر مکمل پابندی عایئد کردی اور امریکیوں کو اٹلی اور جنوبی کوریا جیسے کورونا وائرس سے بری طرح متاثر علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی سفری تجاویز جاری کیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ ایران پر سفری پابندی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گزشتہ 14 روز میں ایران کا دورہ کرنے والے کسی بھی غیر ملکی شہری کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایران کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے لیے صرف انہیں ہم سے مدد طلب کرنی پڑے گی۔

تھائی لینڈ میں وائرس سے پہلی ہلاکت

تھائی لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے 35 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی ابتدائی انتباہی علامات کی شناخت ہوگئی

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص کو پہلے ہی ڈینگی بخار تھا۔

چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔

چین میں ایک ہفتے تک وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد دوبارہ 573 نئے کیسز سامنے آئے۔

چین کے علاوہ جنوبی کوریا میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 376 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 3 ہزار 526 ہوگئی۔

عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 2900 ہوگئی

اے پی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے عالمی سطح پر اب تک 86 ہزار افراد متاثر اور 2 ہزار 900 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں اس سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 870 ہے جبکہ 79 ہزار 824 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا واقعی ماسک کورونا سے بچا سکتا ہے؟

ہانگ کانگ میں 94 کیسز اور 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

مکاؤ میں 10 کیسز سامنے آئے۔

جنوبی کوریا میں 3 ہزار 526 کیسز اور 17 ہلاکتیں ہوئی۔

اٹلی میں 1 ہزار 128 کیسز اور 29 ہلاکتیں ہوئیں۔

جاپان میں 947 کیسز سامنے آئے جن میں سے 705 ڈائمنڈ پرنسس بحری جہاز سے سامنے آئے جبکہ 12 افراد ہلاک ہوئے۔

ایران میں 593 کیسز سامنے آئے اور 43 ہلاکتیں ہوئیں۔

سنگاپور میں 102 کیسز سامنے آئے۔

فرانس میں 100 کیسز اور 2 ہلاکتیں ہوئیں۔

جرمنی میں 66 کیسز سامنے آئے۔

متحدہ عرب امارات میں 19 کیسز سامنے آئے۔

اس کے علاوہ ویتنام میں 16 کیسز، ناروے میں 15، عراق میں 13، سویڈن میں 13، سوئٹزرلینڈ میں 10، لبنان میں 7، نیدرلینڈز میں 7، کروشیا اور اومان میں 6، 6، آسٹریا، اسرائیل اور روس میں 5، 5، گریس اور پاکستان میں 4، 4، فن لینڈ اور بھارت میں 3، 3 کیسز، فلپائن میں 3 کیسز اور ایک ہلاکت، رومانیہ میں 3، برازیل، ڈنمارک اور جارجیہ میں 2، 2 کیسز سامنے آئے۔

الجزائر، افغانستان، ارمینیا، ازربائجن، بیلارس، بیلجیئم، کمبوڈیا، ایکواڈور، مصر، ایستونیا، آئس لینڈ، آئر لینڈ، لیتھونیا، موناکو، نیپال، نیوزی لینڈ، نائیجیریا، شمالی مقدونیہ، قطر، سین مارٹینو، سری لنکا میں ایک ایک کیسز سامنے آئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں