امبانی کی شادی میں شاہ رخ کے اسٹائل نے مداحوں کے دلوں کو چھولیا

امبانی کی شادی میں شاہ رخ کے اسٹائل نے مداحوں کے دلوں کو چھولیا


بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اننت امبانی کی شادی کے دوسرے دن اہلیہ گوری خان اور بیٹی سوہانا خان کے ساتھ خوبصورت پوز دیے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی تقریبات میں شرکت کی، وہ 12 جولائی کو شبھ ویوا میں بھی موجود تھے۔

سپر اسٹار نے شادی کے اگلے دن کے آشیرواد ایونٹ میں اپنے اسٹائل سے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، انہوں نے پنڈال میں پہنچتے ہی اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویر بنوائیں۔

ایونٹ میں شاہ رخ خان گہرے نیلے رنگ کی شیروانی اور دھوپ کے چشمے کے ساتھ میچنگ ٹراؤزر میں دکھائی دیے، وہیں سوہانا نے پھولوں والا لہنگا، شفاف دوپٹہ اور چمکدار بلاؤز زیب تن کیا جبکہ ان کی اہلیہ گوری خان سرخ سنہری چولی لہنگے کے ساتھ تقریب میں موجود تھی۔

اس دوران تینوں نے پاپا رازیوں کو خوبصورت پوز دیے، جنہیں دیکھنے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پرتبصرے کیے ہیں۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ بالی ووڈ میں صرف ایک ہی بادشاہ ہے اور شاہ رخ خان ہے، دوسرے نے لکھا ایس آر کے فیملی کےلیے میری طرف سے تالیاں، ایک اور نےکہا کہ خدا کی قسم سوہانا تو بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں